خبرنامہ سندھ

سکھر‘ہندو برادری پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی

دھرم شالہ سے گھنٹہ گھر تک ریلی ‘مظاہرین کی جانب سے بھا رتی وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا گیا
بھا رت نے جارحیت کی تو اس کا جواب دینے مین ہندو برادری بھی پیچھے نہیں رہے گی ، رہنماؤں کا خطاب
سکھر(آئی این پی)سکھرمیں بھی ہندو برادری بھارت کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی ، دھرم شالہ سے گھنٹہ گھر تک ریلی ،گھنٹہ گھر پر مظاہرین کی جانب سے بھا رتی وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش، بھا رت نے جارحیت کی تو اس کا جواب دینے مین ہندو برادری بھی پیچھے نہیں رہے گی ، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق بھا رتی جا رحیت کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں جہاں ملک کی سیاسی و سماجی تنظیمیں مظاہرے اور ریلیاں نکال رہی ہیں وہیں سکھر کی ہندو برادری بھی پوج ہندو پئنچائت کی جانب سے بھی دھرم شالہ سے سکھر گھنٹہ گھرتک ایک ریلی نکالی گئی جس میں سکھر کی ہندو برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی جو پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہا تھوں مین بینر اور پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھی نعرے درج تھے ریلی کی قیادت پوج ہندو پئنچائت سکھر کے مکھی ایشور لعل نے کی گھنٹہ گھر پرپہنچ کرہندو برادری کی جانب سے بھا رتی وزیر اعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیاگیااس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مرنا جینا پا کستان کے ساتھ ہیں اور اگر بھا رتی نے کوئی مہم جو ئی کی تو ہندو برادری بھی پاک فوج اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور بھا رت کو ناکوں چنے چبوادے گی ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب کشمیرمین نہتے شہریوں پر ظلم و ستم بند کرکے انہیں خود ارادیت کا حق دے ۔