سکھر: (آئی این پی ) نواب شاہ کے علاقےدوڑ میں پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کا اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب سکھر کے علاقے روہڑی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو شفیع محمد میرانی اور پرویز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پولیس کو مطلوب تھے۔
خبرنامہ سندھ
سکھر اور نواب شاہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار
![](http://www.millat.com/wp-content/uploads/2016/04/5394d619ca7b7.jpg)