خبرنامہ سندھ

سکھر: بجلی کی عدم فراہمی کےخلاف شہریوں کا احتجاج

سکھر: (آئی این پی) اہل علاقہ نے محکمہ سیپکو کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے بندر روڈ پر ٹائر نذرآتش کئے۔ احتجاجی مظاہرین نے بندر روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا دو دن سے علاقے کا ٹراسفارمر خراب ہے لیکن سیپکو انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ سیپکو اہلکار ٹرانسفارمر کی درستگی کے لیے پیسے طلب کر رہے ہیں۔ بجلی کے ستائے ہوئے لوگ روڈ پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سیپکو انتظامیہ ٹرانسفارمر نہیں لگائے گی احتجاج جاری رہے گا۔