خبرنامہ سندھ

سکھر: تیزرفتار کوچ نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مادری‘خاتوں سمیت 4 افراد جاں بحق

سکھر (ملت + آئی این پی) تیزرفتار کوچ نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مادری ، ایک خاتوں سمیت چار افراد جاں بحق ، نعشیں قریبی اسپتال منتقل ، کوچ اور موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب سکھر شکارپورروڈ پر ڈریھا کے مقام پر شکارپور سے سکھر کی طرف آنے والی ایک تیزرفتار کوچ نے تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلوں کوٹکرمار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک خا تون سمیت چار افراد موقع پر زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر ایدھی کی ایمبو لینسوں کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچا دی ہیں اور حادثہ کا شکار موٹرسائیکلوں اور کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔