خبرنامہ سندھ

سکھر: تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

سکھر: (ملت+اے پی پی) سکھر ضلع کے علاقے سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین خواتین اور ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو سکھر اور پنو عاقل کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔