خبرنامہ سندھ

سکھر میں 16شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے، بھاری تعداد میں اسلحہ رینجرز حکام کے حوالے

سکھر (ًٌٹ + آئی این پی) سکھر میں 16شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے‘ ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں سے ہے‘ شرپسندوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ سکھر میں سولہ شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں سے ہے جبکہ سوئی کے سردار جلال الدین کلپر بھی ہتھیار ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔ شرپسندوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ (ن غ)