سکھر(اے پی پی)سکھر کے کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوؤں کو مارنے پر آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کو 5لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کے مطابق کچے کے علاقے کندرا میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس کے لیے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی۔ پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی آئی جی سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔