کراچی:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے چند عناصر کی سرپرستی کرنے والے ٹولے کے ساتھ بدعنوانی، لوٹ مار اور چائنا کٹنگ کے بیگیج لگے ہوئے ہیں، سیاست کرنے کا حق سب کو ہے لیکن کسی کی ذاتیات اور کردار کشی نہیں ہونی چاہئیے۔ خورشید بیگم میموریل ہال کراچی میں دوران پریس کانفرنس ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے واے اس ٹولے نے ذاتیات پر تنقید اور بدتہذیبی کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم الجھنا نہیں چاہتے ورنہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ کئی شواہد دے سکتے ہیں، فاروق ستار نے پیمرا اور حکومت سے اپیل کی کہ پیمرا کے قوائد و ضوابط کیخلاف اقدامات کا نوٹس لیا جائے۔