خبرنامہ سندھ

سیاسی اداکاروں کے اشاروں پرچلنے والے عمران سندھ آنے کا شوق پورا کر لیں :مولا بخش چانڈیو

کراچی:(آئی این پی)عمران خان کے سندھ جانے کے اعلان پر صوبائی وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے انہیں خوش آمدید کہا ہے ۔ کہتے ہیں خان صاحب سیاسی اداکاروں کے اشاروں پر چل رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ڈرنے والی نہیں ۔ عمران خان کا سندھ جانے کا اعلان ، مولا بخش چانڈیو نے فوراً ویلکم کہہ دیا مگر ذرا مختلف انداز میں ، عمران خان کے خطاب پر مشیر اطلاعات سندھ بولے خان صاحب سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں ۔ رائے ونڈ جاتے جاتے نہ جانے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کردیا ، لگتا ہے چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی اداکار عمران خان کو روز نیا مشورہ دیتے ہیں ، پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے نہ پہلے ڈری ہے نہ اب ڈرے گی ۔