سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، مصطفی کمال
کراچی:(ملت آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں کو دوبارہ آواز لگا رہا ہوں کہ ہمارے پاس آجائیں، مستقبل پاکستان کے نوجوانوں کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابط ہے، ہم سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا کہ میں نے کوئی شادی ہال نہیں بنایا نہ میرا کوئی پیٹرول پمپ ہے، ہم نے راتوں کو جاگ کر شہر کی خدمت کی ہے۔ سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ میں اور میرے لوگ نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کمیونیٹیز کو ساتھ لے کر مہاجروں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، مصطفی کمال
ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ان کے لیے بھی کام کرنا چاہتی ہے جو اپنے نہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے جو لوگ پریشان ہیں وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔