خبرنامہ سندھ

سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) کلفٹن اور ملیر میں رینجرز اہلکاروں نے چند اہم کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔