سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف
کراچی:(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاوٴلہ نےبولیاں لگنے کی تصدیق کردی ہے۔ سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف ہوا،ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاوٴلہ نے بولیاں لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ خریدنے کےلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔ دیوان چند چاولہ کا کہنا ہے کہ مڈل مینز کے ذریعے مجھ سے ووٹ خریدنے کیلئے رابطہ کیا گیا، پارٹی کو مڈل مین کی جانب سے آفر سے آگاہ کردیا ، مختلف مڈل مینز 2اور 4کروڑ ووٹ کے عوض آفر کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہےخفیہ رائےشماری ختم کرائی جائے، خفیہ رائےشماری ہوئی تو بہت سےارکان اپنا ووٹ فروخت کرینگے۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 168 ہے، سینیٹ انتخابات میں 12 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں 7 جنرل نشستوں، 2 ٹیکنو کریٹ، 2 خواتین اور ایک سینیٹر اقلیتی نشست پر منتخب کیا جائے گا۔
سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری
سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 95 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے مجموعی طور پر 72 اراکین ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کی تعداد 50، مسلم لیگ فنگشنل کے 9، مسلم لیگ ن کے 7، پاکستان تحریک انصاف کے 4، نیشنل پیپلز پارٹی کا ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہے۔ یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے ایوان میں باون نشستوں پر دنگل کل ہوگا، سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل ایک سو پینتیس امیدواروں کے لیے کل ووٹنگ ہوگی، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے پولنگ صوبائی اسمبلی جبکہ اسلام آباد اورفاٹا کی نشستوں کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہوگی۔