سیکیورٹی خدشات، ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل
کراچی:(ملت آن لائن) سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے سکھر منتقل کئے جانے والے مقدمات میں ایئر پورٹ حملہ کیس، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔ کراچی میں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔ مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنےسے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا ہے اور جلد احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا۔