خبرنامہ سندھ

سیکیورٹی خدشات؛شہلارضا کوبم پروف گاڑی مہیا

کراچی:(اے پی پی) حکومت سندھ نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی جان کو خطرے کے پیش نظر انھیں بم پروف گاڑی مہیا کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد شہلا رضا کو بم پروف گاڑی مہیا کردی گئی ہے جس کی مالیت 51 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہلا رضا نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ خزانہ کو ان کے لیے بم پروف گاڑی کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔