خبرنامہ سندھ

سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رات گئے سلطان آباد میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دو کار کنوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری طرف اتحاد ٹاؤن پولیس نے لیاری گینگ وار کے زخمی ملزم شاکر عرف کانا اور تین اسٹریٹ کریمنلز سمیت 5 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ مومن آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کےدوران ایک ملزم غلام قادر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا برمی کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد سلمان، عبدالوہاب اور سلیمان زخمی ہو گئے۔