خبرنامہ سندھ

سیہون: آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ، گرفتار پی ٹی آئی کا مقامی صدر رہا

سیہون: آصف

سیہون: آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ، گرفتار پی ٹی آئی کا مقامی صدر رہا

سیہون:(ملت آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صدر کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سجاد ہالیپوٹو کو گزشتہ روز پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جنہیں آج رہا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سجاد ہالیپوٹو نے آئندہ سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر انہیں رہا کیا گیا۔
دوسری جانب سجاد ہالیپوٹو کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے والد اور بھائی کو حراست میں لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی گرفتاری دی۔ تحریک انصاف کے مقامی کارکنان کی جانب سے سجاد ہالیپوٹو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔