خبرنامہ سندھ

سیہون میں انڈس ہائی وے پر حادثہ، 10 افراد جاں بحق

سیہون میں انڈس ہائی وے پر حادثہ، 10 افراد جاں بحق

سیہون میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو مسافر کوچز کی سوزوکی سے ٹکر ہوئی، جس کے باعث حادثے پیش آیا سوزوکی میں سوار9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں,سوزوکی لاڑکانہ سے سیہون آرہی تھی۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئےزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہیں جبکہ حادثے کا شکار کوچز کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔
…………

مزید ایک خبر
دبئی اور ابوظبی میں دھند کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں متاثر ہو گئی ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اےانتظامیہ نےدبئی اور ابوظبی کیلئے پروازیں ری شیڈول کردیں۔

اسلام آباد سے ابوظبی جانیوالی پی کے261 نو گھنٹے تا خیر سے روانہ ہوگی، ابوظبی سے پشاور آنے والی پی کے 218 بھی 9 گھنٹے تا خیر کا شکار ہو گی۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 233 آٹھ گھنٹے تا خیر کا شکار ہو گی، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی پی کے 234 بھی8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔

لاہور سے دبئی جانے والی پی کے203 آدھا گھنٹا تاخیر سے روانہ ہوگی، دبئی سے لاہور آنیوالی پی کے 204 بھی آدھا گھنٹا تاخیر کا شکار ہوگی، طیاروں کی تاخیر سے آمد کے باعث اندرون ملک پروازیں بھی متاثرہو جائے گی۔

پشاور سے کراچی جانیوالی پی کے351 ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی، کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی کے 340 پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، فیصل آبادسے کراچی آنے والی پی کے341 بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی