خبرنامہ سندھ

سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول کا اختیار مل گیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) سندھ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اختیارات سیکشن ای ای 11 اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے تحت دیئے گئے ہیں۔