خبرنامہ سندھ

سی پیک منصوبہ پاکستان کوترقی کی نئی راہ پرگامزن کرےگا: مراد

وزیراعلیٰ سندھ کے

کراچی: (اے پی پی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی اہم ہے جس ہر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں چائنا پاکستان اکنا مک کوریڈور پر اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا ۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ،آئی جی پولیس،مرتضی وہاب ،سیکریٹری داخلہ اور دیگر شریک تھے ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کو ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن کرے گا ۔ سی پیک کی سیکیورٹی اہم ہے اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سی پیک کی سیکورٹی کے لئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن بنائی ہے ، ڈویژن میں چھ ونگ ہوں گے جس میں آرمی اور سول فورسز کے 4502 جوان شامل ہوں گے ۔