خبرنامہ سندھ

سی پیک میں کراچی کو جائز حصہ دیا جائے: وسیم اختر

کراچی: (ملت+اے پی پی) میئر کراچی وسیم اختر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سے ملاقات کے لیے مردان ہاؤس پہنچے۔ میئر کراچی نے وفاق سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ سی پیک میں کراچی کو جائز حصہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کا کچرا اٹھانے کا کام چین کو دیا جا رہا ہے۔ حکومت سندھ ان سے مشورہ کر لیتی تو بہتر تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لئے بھر پور تعاون کریں۔ وسیم اختر نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔