شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار
کراچی :(ملت آن لائن) شہر قائد میں شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدنان پاشا کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ملزم کےخلاف ذیشان سعید نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم وڈیوزمیں ذیشان سعید کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پرفائرنگ کرنے والےعدنان پاشا نے ایک اور ویڈیو میں دھمکی دی تھی کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہےاورمیں اکیلا ہوں۔
کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج
یاد رہے کہ تین روز قبل ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی۔