خبرنامہ سندھ

شارع فیصل پرہوٹل میں آگ لگنےسےمتعلق کیس کی سماعت

کراچی:(ملت+اے پی پی) میں جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا۔پولیس نے حادثے کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قراردے دیا۔ سماعت میں5 ملزمان کی ضمانت میں 21جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔جاں بحق افراد کے اہلخانہ کی جانب سے فریق بننے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کیلئے منظورشدہ حفاظتی اور ایمرجنسی پلان پر عمل نہیں کیاگیا۔ہوٹل میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص تھے۔ کچن کے اندر ہیٹ سینسر موجود نہیں تھے۔ہوٹل کے فائرالارم سسٹم درست اور مکمل حالت میں کام نہیں کر رہے تھے۔