خبرنامہ سندھ

شاہد حامد کومتحدہ قائد کےحکم پرقتل کیا تھا: ملزم منہاج قاضی

کراچی: (آئی این پی) ملزم منہاج قاضی کے اقبالی بیان کے مطابق وہ متحدہ کا یونٹ انچارج بھی رہا اور پھر عسکری ونگ میں شامل ہو گیا۔ ملزم کا کہنا ہے صولت مرزا نے اسے بتایا کہ ندیم نصرت کا فون آیا ہے جس میں متحدہ قائد نے شاہد حامد کے قتل کا حکم دیا ہے۔ بیان کے مطابق ملزم نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کی گاڑی پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔