شاہ زیب قتل کیس: سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل
کراچی: (ملت آن لائن) اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کرے گا۔، شاہ زیب قتل کیس کی اپیلوں میں اہم پیش رفت، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کرے گا۔ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں، سول سوسائٹی کی اپیلوں کی سماعت کل کراچی رجسٹری میں کی جائے گی۔ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی اے کی دفعات نکالیں، انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی اے کا مقدمے ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔