خبرنامہ سندھ

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

کراچی (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر کا دورہ کرکے سانحہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے لئے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ بلڈ بنک اور ایمبولینسز کو بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا ۔ سانحہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال کی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سانحہ نورانی میں زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے لوگوں کی ہے ۔ 16 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔ 42 زخمیوں مین سے 6 کی حالت تشویشناک ہے ۔ 36 لاشیں آئی تھیں جس میں سے 32 کی شناخت ہوچکی ہیں ۔ اس واقعے کے بعد شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے لئے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ بلڈ بنک اور ایمبولینسز کو بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ کمشنر کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جلد از جلد معلومات اکھٹی جائے ۔ تنقید کریں مگر مسائل بھی دیکھیں ۔ سب سے زیادہ مسئلہ افرادی قوت کا ہے جس کو پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمارے پاس پیسے اور میڈیکل سہولیات سب موجود ہیں ، صرف مسئلہ ڈاکٹرز کی کمی کا ہے ۔ چھ ہزار ڈاکٹرز کو سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا ۔ سندھ حکومت کے پاس جو ہیلی کاپٹر ہے وہ نائٹ فلائنگ نہیں کرسکتا ۔