خبرنامہ سندھ

شاہ فیصل کالونی؛ خالی گھرسےبھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

شاہ فیصل کالونی:(آئی این پی) شاہ فیصل کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے خالی گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ قانون نافذکرنیوالےادارے کے اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی میں ایک خالی مکان میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایل ایم جی،ایس ایم جی ، میگزین اور 200 سےزائدگولیاں برآمد کرلی گئی۔ چھاپے کے دوران 2 ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کی جاری ہے۔