خبرنامہ سندھ

شاہ فیصل کالونی؛ شراب خانہ کھولنے پرمکینوں کا احتجاج

کراچی:(آئی این پی) شاہ فیصل کالونی میں شراب خانہ کھولنے کی کوشش پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کر کے ٹریفک جام کردی،درجنوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ عید الفطر کے تیسرے دن (جمعے) کو شاہ فیصل کالونی کے علاقے نا تھاخان ریلوے پھاٹک کے قریب الحیدرسوسائٹی کے مکینوں نے ریلوے پھاٹک پرجمع ہوکرشراب خانہ کھولنے کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ریلوے پھاٹک سے شارع فیصل روڈ پرجانے والے راستے پربدترین ٹریفک جام ہوگیا اوردرجنوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں ۔ ٹریفک جام ہونے سے عیدپرسیروتفریح اوراپنے عزیزواقارب کے جانے والے شہریوں کو شدید پریشانی کامشکلات کاسامنا کرناپڑا،مشتعل افرادکاکہناتھاکہ رمضان المبارک سے قبل گرین وائن شاپ کے مالک نے علاقہ مکینوں سے وعدہ کیا تھا کہ رمضان المبار ک کے بعدشراب خانہ نہیںکھولاجائے گابلکہ اسے مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ عیدالفطرکے پہلے اوردوسرے روز بھی شراب خانہ کھولنے کی کوشش کی لیکن علاقہ مکینوں نے احتجاج کرکے اسے بندکرادیا تھا تاہم آج (جمعے) کو 11بجے پھر مالک نے شراب خانہ کھولنے کی پھر کوشش کی جس پرعلاقہ مکین جمع ہوگئے ،3گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج کے باعث ریلوے پھاٹک سے شارع فیصل روڈ جانے والے راستے پربدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس اوررینجرز نے موقع پر پہنچ مشتعل مکینوں کویقین دہانی کروائی کے شراب خانہ نہیں کھولاجائے گا جس پرمظاہرین منتشراورٹریفک کی روانی دوبارہ بحال ہوگئی۔وائن شاپ کے مالک نے علاقہ مکینوں سے وعدہ کیا تھا کہ رمضان المبار ک کے بعدشراب خانہ نہیں کھولاجائے گا بلکہ اسے مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا، عیدالفطرکے پہلے اوردوسرے روزبھی شراب خانہ کھولنے کی کوشش کی لیکن علاقہ مکینوں نے احتجاج کرکے اسے بندکرادیا تھا تاہم جبکہ 11 بجے پھر مالک نے شراب خانہ کھولنے کی پھرکوشش کی جس پرعلاقہ مکین جمع ہوگئے۔