خیر پور (آئی این پی) سندھ کی تیسری بڑی جامعہ شاہ لطیف یونیورسٹی میں 66کروڑ کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے‘ یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیپرا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق شاہ لطیف یونیورسٹی میں 66کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہ لطیف یونیورسٹی پر پچاس لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ذرائع کے مطابق آخری سہ ماہی میں یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں کا ٹھیکہ حکمران جماعت کی اہم شخصیت کو دیا گیا۔ یونیورسٹی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیپرا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ (ن غ)