شراب کی بوتلیں ملنے پرسندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ اسمبلی میں سرکاری دفاتر کے باہر سے شراب کی بوتلیں ملنے پر تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی نے سرکاری دفاترکے باہر سے شراب کی بوتلیں ملنے پرتحریک التوا جمع کرادی۔ نصرت سحرنے تحریک التوا میں موقف اختیارکیا کہ عوامی مقامات پرشراب نوشی منع ہے، سندھ سرکار کےدفاتر کے باہر شراب کی خالی بوتلیں کہاں سے آئیں جب کہ چھٹی کے روزسندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگنا معنی خیز ہے۔
نیو سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی، وزرا کے دفاتر کے ریکارڈ جل گئے
نصرت سحرنے شام کے شہداء کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی انسانی المیے پرخاموشی افسوسناک ہے۔