خبرنامہ سندھ

شرجیل میمن ودیگر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (ملت + آئی این پی )پیپلز پارٹی کے سابق وزیرشرجیل میمن سمیت دیگرمفرورملزمان کے نیب کرپشن کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے، احتساب عدالت نے ملزمان کو 5 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ۔ سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگرکیخلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کراچی میں ہوئی۔ عدالت میں 13 ملزمان پیش ہوئے، جنہیں ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔ نیب کے مطابق ملزمان پر5ارب 76 کروڑ65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کاالزام ہے کیس کے 6ملزمان نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔