خبرنامہ سندھ

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

سابق وزیر اطلاعات سندھ:(ملت+اے پی پی) شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو9 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے فریقین کو9 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مہلت دے دی۔ شرجیل میمن کے وکیل کا مؤقف تھا کہ شرجیل میمن کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ نیب کیس میں عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں، اس لیے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔