خبرنامہ سندھ

شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس،نامزد ملزمہ اشتہاری قرار

کراچی:(ملت+اے پی پی) کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس میں نامزد مفرورملزمہ انیتا بلوچ کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی کاحکم دے دیا۔ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے مفرورملزمہ انیتا بلوچ کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ انیتا بلوچ کے خلاف اخبار میں اشتہار شائع کرایا جائے گا،ملزمہ محکمہ اطلاعات سندھ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھیں۔ شرجیل میمن سندھ ہائی کورٹ سے 26 دسمبر تک ضمانت پر ہیں جبکہ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق ملزمان پر پانچ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔