کراچی(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔شرجیل میمن نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے شرجیل میمن کی ملک سےباہر جانے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل نام نکالنے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سےای سی ایل سے نام نکالنے اور ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی تھی۔شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب روپے کی کرپشن سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔