خبرنامہ سندھ

شرجیل میمن کے دوساتھیوں کوجیل بھیجنے کاعدالتی حکم

شرجیل میمن کے دوساتھیوں کوجیل بھیجنے کاعدالتی حکم

کراچی:(ملت آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کی کرپشن کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزمان انعام اکبر اور یوسف کامبورو کو جیل بھیج دیا گیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے ساتھی اور پونے چھ ارب کی میگا کرپشن میں ملوث ملزمان انعام اکبراور یوسف کامبورو کو جیل بھیج دیا، دونوں ملزمان کو گزشتہ روزسپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتارکیا گیا تھا۔ملزمان کی اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے بعد آج عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے اقرباء پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بغیر ہتھکڑی لگائے پیش کیا جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔مرکزی ملزم انعام اکبر نے پہلی پیشی پر ہی میڈیکل چیک اپ اور جیل میں بی کلاس کی درخواست دے دی، ملزم نے کہا کہ اسے ہائی بلڈپریشر اور دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔شرجیل میمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد، دو ساتھی گرفتارفریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل روانہ کرنے کا آرڈر دے دیا، فاضل جج نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد نو جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔