خبرنامہ سندھ

شوہر سے اتفاقیہ گولی چلنے سے بیوی جاں بحق

کراچی ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی)کراچی میں شوہر سے اتفاقیہ گولی چلنے پر بیوی جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو زرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ کراچی کے علاقہ اتحاد ٹاؤن کے رہائشی اقبال سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس سے اس کی 28 سالہ بیوی بلقیس شدید زخمی ہو گئی اور اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن شکیل احمد شیروانی نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ واقعہ دانستا طور پر ہوا ہے یا غیر دانستا ۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔