خبرنامہ سندھ

شکارپور،سرچ آپریشن،2 مغوی بازیاب

شکارپور(آئی این پی ) شکارپور کے کچے کے علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن میں دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ تین ڈاکووں کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ خان پور کچے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ڈاکووں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب جب کہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق مقابلہ کے دوران چار ڈاکو فرارہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ بازیاب ہونے والے دونوں مغویوں کو ایک ہفتہ قبل خان پور شہر سے اغوا کیا گیا تھا۔