شکار پور (آئی این پی )شکارپور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 17 سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا۔ آگ سے جھلس کر لڑکی جاں بحق اور لڑکی کا بھائی زخمی ہوگیا۔ شکارپور کے علاقے شیخ محلہ میں دو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں موجود سترا سالہ لڑکی نے دوران ڈکیتی ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسے کمرے میں بند کرکے آگ لگادی۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ آگ سے جھلس لڑکی کا بھائی بھی زخمی ہوگیا جو کہ سکھر کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے