شکارپور:(اے پی پی)شکارپور کے کچے کے علاقے گڑھی ٹیگو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 16 گھنٹوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکو یعقوب تیجانی اپنے 30 سے زائد ساتھیوں کے ساتھ موجود ہے۔کچے کے علاقے میں دریا ہو نے سے ڈاکووں کے ساتھ مقابلے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم کشتیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ جبکہ آپریشن میں 200 سے زائد پولیس کمانڈوز،3 بکتربند گاڑیاں اور اسپیشل کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 4 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔