خبرنامہ سندھ

شکارپور: دوگروپوں میں فائرنگ 4افراد جاں بحق

شکارپور (آئی این پی)شکارپور کے علاقے یاسمین میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ2شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جمعرات کو پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے یاسمین میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شام گئے تک جاری رہا۔(اح)