شکار پور(اے پی پی)شکار پور میں کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔یس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق خانپور میں کچے کے علاقے گڑھی ٹیگو میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے 4ملزمان ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔