کراچی:(آئی این پی) معروف آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر پر دھاوا بولنے والا نیب کا ڈپٹی ڈائیریکٹر معطل ، اوصاف ٹالپر کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی کی جائے گی۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں معروف ٹی وی آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر پر دھاوا بولنے ، گارڈز کو زد و کوب کرنے اور خواتین اسٹاف کو ہراساں کرنے کے مناظر ناظرین نے سب سے آج نیوز کی اسکرین پر دیکھے جس نے نیب گردی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔آج پر خبر چلی تو نیب کے اعلی حکام بھی جاگ گئے ، ڈائیریکٹرنیب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث نیب کے ڈپٹی ڈائیریکٹر اوصاف ٹالپر کو معطل کرکے محکمہ جاتی کاروائی کا حکم دے دیا۔واقعے کی ایف آئی آر گزشتہ شب گلستان جوہر تھانے میں درج کر لی گئی ہے۔ جس میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر میراوصاف ٹالپراور انکی اہلیہ کو فریق بنایاگیا ہے۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں جھگڑے، مارپیٹ اورڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔