خبرنامہ سندھ

شہدادپور،مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے ، تین افغانی گرفتار

شہدادپور (ملت + آئی این پی) مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے ، تین افغانیوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دو افغانیوں ابراہیم خان ولد گل خان اور بھاول خان ولد عبدالغنی خان کو گرفتار کر لیا جبکہ شاہ پور چاکر پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم ایک افغانی عبداللہ ولد رحمت اللہ جلازی سکنہ قندھار افغانستان کوچیکنگ کے دوران سداوہ موری کے پاس سے گرفتار کر لیا۔ان افغانیوں کے خلاف پولیس نے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔