خبرنامہ سندھ

شہرمیں مزید7ہزارکیمرے نصب کیے جائیں گے، آئی جی

کراچی: (آئی این پی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر میں نصب کیمروں اور دیگر مختلف مقامات پر مزید کیمروں کی تنصیب جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں ، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عمران یعقوب منہاس ، زونل ڈی آئی جیز کراچی اور ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی سندھ نے شرکت کی ۔ آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی و زونل ڈی آئی جیز کراچی کو ہدایات دیں کہ شہر کے مزید 200 مخصوص مقامات پر10 میگا پکسل کے ایک ہزار کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 3روز میںبرائے ملاحظہ ارسال کی جائے جس کے تحت کوریج والے علاقے ، شاہراہیں اور علاقوں میں نصب سرویلنس کیمروں اور نصب کیے جانے والے مزید کیمروں کی لوکیشنز اور اس حوالے سے دیگر ضروری امور کا احاطہ کیا جائے ۔ عیدالفطرپورے شہر کا جائزہ لیا جائے جس میں کرائم انالیسز سمیت وارداتوں کے اوقات ، جرائم کی نویت جیسی تفصیلات کو سامنے رکھتے ہوئے فیچر پلان اور رینجر وائر کنٹرول روم کے قیام اور اس کے امور کی تفصیلات مرتب کی جائیں اور 7 ہزار کیمروں کی تنصیب کی جامع سفارشات برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔