خبرنامہ سندھ

شہرکےمفاد میں ضمانت پررہا کیا جائے: وسیم اختر

کراچی: (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں سانحہ 12 مئی کیس اور ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں 20 جھوٹے مقدمات بنائے گئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف بیانات قابل قبول نہیں، ایسے بیانات غداری اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے بانی کے ملک دشمن بیان کو وہ اون نہیں کرتے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لئے قربانیاں دیں ۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد ہے ، ان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں ۔ گورنر سندھ بھی اچھا کام کر رہے ہیں ۔ گورنر سندھ ان پر بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات کا نوٹس لیں ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کے مفاد میں انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ کراچی شہر کا برا حال ہے باہر آکر اس شہر کی بلاامتیاز خدمت کرنا چاہتے ہیں