خبرنامہ سندھ

شہر قائد میں جئے مشرف کے نعرے درج

کراچی: (ملت+اے پی پی) فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے خلاف اور حق میں نعرے بازی کے بعد شہر قائد کی دیواریں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں نعروں سے رنگی گئیں۔ مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کی اور جئے مشرف کے نعرے تحریر کر دیئے گئے۔ دوسری طرف، متحدہ اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے دبئی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد، خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال ابھی وہیں موجود ہیں جبکہ خواجہ اظہار الحسن اور ڈاکٹر فاروق ستار کی یاترا مکمل ہو چکی ہے۔ تمام رہنماؤں کی پرویز مشرف سے ملاقات کی چہ مگوئیاں بھی گردش میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دبئی میں کراچی کیلئے پکنے والی سیاسی کھچڑی دم پر آ گئی ہے۔