کراچی ۔ (ملت آن لائن) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ صحت ،تعلیم اور معزور افراد کی مدد کرنا اولین ترجیح ہے نیشنل بینک سی ایس آر اس کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے کیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک، سی ایس آر کے سربراہ اقبال قاسم کے ہمراہ سی ایس آر کے تحت عطیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شوکت محمود خٹک نے کہا کہ صدر بینک کی ہدایت پر کراچی سے خیبرتک سی ایس آر اپنا بھر پور کا م کررہا ہے۔ آخر میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ تقر یب میں صدر بینک سعید احمد نے مختلف فلاحی اداروں نیشنل ڈسیبلٹی ائنڈڈویلپمنٹ فرم ڈسٹرکٹ شہید بے نظرآباد کے صد ر عابدلاشاری کو2 عدد موٹرسائیکل رکشہ اورتین ویل چیئر، تعلیمی ادارہ IBA سکھر کو 15 بچوں کے لئے اسکالرشپ ،امیدگاہ اسپیشل بچوں ،MALC خواتین وارڈ ، انٹی نار کوٹیکس ویلفیرکو گٹگاچھالیہ شعور کے لئے مداواہ ویلفیر سوسائٹی چایلڈ پرگرام ،نابینااور بہرے بچوں کی آئی ڈی اے ویلفیر ایسوسی ایشن کو عطیات کے چیک پیش کئے۔ درین اثنا نظامت کے فرائض عظمت اللہ خان نے انجام دئیے سی ایس آر مینجر علیم خان موسی نے شکریہ کے کلمات ادا کئے اس موقع پر ابن حسن ،آصف احمد خان ،ارشد حسین او ر مختلف شعبہ ہاے زند گی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔