تھرپارکر (آئی این پی) صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ‘ مٹھی اور ڈیپلو میں مزید تین بچے دم توڑ گئے‘ تھرپارکر اور عمر کوٹ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 192 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث ننھے پھولوں کے مرجھانے کا سلسلہ جاری۔ پیر کو مٹھی اور ڈیپلو میں مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تھرپارکر اور عمر کوٹ میں رواں سال میں جاں بحق بچوں کی تعداد ایک سو بانوے ہوگئی ہے۔ (ن غ)