خبرنامہ سندھ

صنعتی فضلہ، پانی زہر بن گیا: سندھ حکومت

کراچی: (ملت+اے پی پی) سندھ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والی سرکار زہر دینے لگی۔ ادارے ناکام ہو گئے۔ سندھ بھر کا پانی زہر بن گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم واٹر کمیشن کے روبرو سندھ سرکار نے اعتراف کیا ہے کہ صنعتی فضلہ اور نالوں کا پانی جھیلوں، نہروں اور دریاؤں میں پھینکا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ سمیت صوبے کی نہریں اور جھیلیں آلودہ ہو گئی ہیں۔ واٹر کمیشن میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا فضلہ سمندر میں پھینکنے سے آبی حیات بھی غیرمحفوظ ہو گئی ہے اور صحت عامہ اور ماحولیات کے دیگر بھیانک مسائل بھی پیدا ہو چکے ہیں۔