صوبائی وزیرضیالنجار پرکرپشن سے اثاثے بنانے کا الزام، نیب سے رپورٹ طلب
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات کی کرپشن سے اثاثے بنانے سے متعلق نیب کو5 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کے خلاف اثاثے بنانے، کرپشن بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام میں درخواست ضمانت کی سماعت 2 رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ صوبائی وزیر قانون تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ضیا الحسن لنجار نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان قلم بند کرادیا۔ ملزم نے چند وکالت نامے فراہم کیے ہیں اثاثوں کی مکمل تفصیل فراہم نہیں کی۔ ضیا لنجار آمدن سے کہیں زیادہ اثاثے بنانے کے حوالے سے تاحال ریکارڈ پیش کرنے میں بھی ناکام ہیں۔ ضیا لنجارکے بیان اور فراہم کی جانے والی دستاویزات کی تصدیق کرناباقی ہے۔ 2008 کے بعدضیا الحسن لنجار کے اثاثوں میں اچانک اضافہ ہوا۔ عدالت نے نیب کو 5 دسمبر تک تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔