کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے چئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ صوفی ازم کو دہشتگردی شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئرمین بلاول زرداری نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس پرپیغام میں کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی آفاقی شاعری صوفی ازم کی پرچارہے، اس لیے بھٹائی سرکار کے پیغام امن و محبت کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے۔ سندھ صوفیاء اکرام کی سرزمین ہے اور ہمیشہ رہے گی اور صوفی ازم کو دہشتگردی شکست نہیں دے سکتی۔ پیپلز پارٹی صوفی ازم کا جدید دور میں تسلسل ہے۔ سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا لانہ عرس بھٹ شاہ میں جاری ہے، اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے آج صوبے بھر میں عام تعطیل دی گئی ہے۔